تعلیم بصیرتِ نور یا باعثِ فخر

انسان اگر رنگوں کو غور سے دیکھے تو اُن میں جذب ایک اٹل حقیقت نظر آتی ہے ایک ایسی حقیقت جس کو اکثر ہم رد کر دیتے ہیں خواہ وہ کتنی ہی نمایا کیوں نہ ہو.. جیسے کالے رنگ کی حقیقت.. کالے رنگ کے بھی مختلف حقائق ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ تاریکی کی طرف اشارہ کرتا ہے اور اس کی تاریکی تب تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک کہ اس کو کسی روشنی کا سہارا نہ دیا جائے.. انسانی شخصیت بھی کچھ ایسی ہی ہے! اندھیرے میں جھکڑا ایک پتلا جس کی روح کو بیدار ہونے کے لیے مسلسل روشنی کی تلاش رہتی ہے اور جب اُس کو وہ روشنی ملنا بند ہو جائے تو اُس کی روح سو جاتی ہے بالکل کسی مردہ لاش کی طرح. اکثر تعلیم کو اُس روشنی سے تشبیہ دی جاتی ہے جس کی روشنی سے انسان حقیقت میں انسان بنتا ہے. مگر ایک چیز جو مجھے ہمیشہ اس بات کی تردید کرنے پہ مجبور کرتی تھی وہ پڑھے لکھے لوگوں کا جاہل ہونا تھا.. روشنی حاصل کرنے کے باوجود اُس اندھیرے کا تھا جو اُن کی شخصیت میں دیکھائی دیتا تھا.. وہ بات مجھے اب سمجھ آئی کہ وہ تعلیم یافتہ نہیں "ڈگری یافتہ" لوگ ہوتے ہیں..جو تعلیم کے نام پر محض ڈگریاں حاصل کرتے رہے. روشنی خریدی مگر اُسے جلا نہ سکے...کیونکہ تعلیم اُسی وقت آپ کو منور کرتی ہے جب آپ کا مقصد ڈگریاں حاصل کرنا نہیں بلکہ علم حاصل کرنا ہو کیوں کے اکثر زندگی کی دوڑ میں ڈگریوں والے پیچھے اور بغیر ڈگریوں کا بوجھ اُٹھائے علم کی اُفق میں بھاگتے لوگ آگے نکل جاتے ہیں.

No comments:

Post a Comment

If you have any query, please ask!

Racism (Introduction, History and it's status in Pakistan)

  Racism Introduction:- Racism is the term use to distinguish human beings into “separate and particular biological units” called races. The...