نواز شریف کا سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب

آج 26 دسمبر 2017 کو لاہور میں سوشل میڈیا کنونشن پہ  نون لیگ کی نئی سوشل میڈیا ایپ کو متعارف کرنے کے دوران  سابق وزیراعظم نواز شریف نے جذباتی تقریر کے ساتھ اپنے ووٹرز کا جوش بڑھایا.  اُن کے ساتھ ان کی ساجزادی مریم بھی تھی. تقریر کے دوران انہوں نے مختلف باتیں کی جس میں سے ایک کے اوپر میں تبصرہ کرونگی وہ یہ تھی کہ:

"میرے خلاف فیصلے کے بعد ملک میں ترقی کم ہو گئی".
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ نواز شریف کا اشارہ شاہد خاقان عباسی کی طرف تھا یا دوسرے وزیراعلٰی کی طرف جو خود نون لیگ کے نمائندے ہیں؟

زیرِ غور سوال یہ ہے کہ کیا نواز شریف کو اپنے انتخاب پر مایوسی ہے؟

جب سابق وزیرِاعظم نواز شریف کو عدالت نے نہ اہل کیا تھا تو نواز شریف نے قانون کے مطابق وزیرِاعظم کا انتخاب کرنا تھا جس پر انہوں نے ملک کے موجودہ وزیرِاعظم "شاہد خاقان عباسی" کو منتخب کیا. اور یہ بات بھی سب کو معلوم ہے وزیرِاعظم خاقان عباسی صاحب ہر کام نواز شریف کی مشاورت سے کرتے ہیں اور وہ خود بھی نواز شریف کو اپنا قائد مانتے ہیں. اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ حکومت ابھی بھی نون لیگ کی ہے مگر صرف نواز شریف صاحب خود موجود نہیں اور اُن کی باتوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اُن کے مطابق وزیرِاعظم کی کرسی پر اُن کے علاوہ کوئی اہل نہیں.

                  اب ملک کے سربراہان خواہ وہ نون لیگی رہنما ہوں انہیں یہ سوچنا چائیے کہ جنہیں وہ اپنا رہنما اور لیڈر سمجھتے ہیں اُن کے نذدیک آپ سب کی کوئی اہمیت نہیں.

1 comment:

  1. بالکل صحیح نقطہ اٹھایا ہے آپ نے

    ReplyDelete

If you have any query, please ask!

Racism (Introduction, History and it's status in Pakistan)

  Racism Introduction:- Racism is the term use to distinguish human beings into “separate and particular biological units” called races. The...