لوگ کسی حال میں خوش نہیں
موسم ایک عجیب اور دلکش تبدیلی کا عنصر ہیں. ہر موسم ایک دلچسپ کہانی لیے قدم رکھتا ہے. یہ قدرت کا وہ منظر اور پہلو دیکھاتے ہیں جو اکثر انسان کے ہوش بھانپ لیتا ہے. مگر کیا انسان اس تبدیلی کو ویسے ہی خوشی سے قبول کرتا ہے جس خوبصورتی سے اللہ ان کی تخلق کرتا ہے.. شاید ایسا نہیں ہے! جب گرمی آتی ہے تو انسان اس سے تنگ آکے سردی کی جستجو میں رہتا ہے ایسے ہی سردی سے اکتا جاتا ہے اور جب بہار کاحسین موسم آتا ہے تو الرجیز سے تنگ آ کر اس موسم کو کوستا ہے... حقیقت میں انسان کسی قسم کی تبدیلی سے خوش نہیں شاید اسی لیے اللہ رب العزت نے آدمی کو ناشکرا قرار دیا ہے.. اسی طرح، جب انسان کسی دوسرے انسان کو خوش کرنے کے لیے اپنے آپ کے ساتھ مشاہدے کرتا ہے.. مختلف رویوں کواپنانے کی کوشش کرتا ہے. اپنا سب کچھ ختم کر دیتا ہے یعنی خود کو کہی کھو دیتا ہے تاکہ اپنوں کو خوش کیا جائے تو بدلے میں اسے وہی تاثرات ملتے ہیں جو اسے توڑ دیتے ہیں. اس لیے گرگٹ کی طرح رنگ بدل بدل کے دوسروں کو خوش رکھنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوتی.. یہ صرف اللہ کی ذات ہے جو اپنی مخلوق سے اس قدر محبت کرتا ہے کہ سو گناہوں کے بعد بھی لوٹ آنے پر صرف یا رب کہتے ہی اپنی رحمت میں لپیٹ لیتا ہے وہ رحمت جس نے بڑی بڑی قوموں کو نبی کے عذاب کی بددعا کے باوجود بھی عذاب نہیں دیا کہ اس نے معافی مانگ لی تھی اور اپنے نبی کو واپس اس قوم کی طرف بھیجا کہ اے یونس! تو ایک کدو کی بیل کے سوکھنے پہ اس قدر سوگوار ہے تو جس مخلوق کو میں نے تخلیق کیا اس کو برباد ہوتے میں کیسے دیکھ سکتا کوں. بےشک! یہ اللہ کی شان ہے کہ وہ ناشکرے انسان سے بھی اتنی محبت کرتا کے.. ورنہ یہ ظرف انسان کا کہاں.
Subscribe to:
Comments (Atom)
Racism (Introduction, History and it's status in Pakistan)
Racism Introduction:- Racism is the term use to distinguish human beings into “separate and particular biological units” called races. The...
-
Introduction:- Pakistan born on 14 August 1947, but unfortunately from the beginning, Pakistan had been dealt on numerous issues and it ...
-
Derivation of the word Fascism Fascism derive from a latin word 'fascio' that refers to "Bundle of sticks". In ancient Ro...
-
Diplomatic strategies of major powers. How major powers are competing in the anarchic world to pursue and promote their interest? Who have b...